Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 11: آریہ بھٹ اور تریگنا (Aarya Bhatt Or Taregana) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
آریہ بھٹ اور تریگنا
مختصر سوالات
سوال – سورج گرہن اور چاند گرہن کا مختصر تعارف پیش کیجئے
جواب – چاند زمین کا طواف کرتا ہے اور زمین سورج کا طواف کرتی ہےاس لئے چاند اور زمین کے اس طواف کے دوران چاند کا زمین اور سورج کے بیچ میں آ جانا لازمی ہے-چنانچہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ چاند کا جزوی یا مکمل سایا سورج پر پڑتا ہے اور سورج کی روشنی زمین پر آنے میں مزاحمت پیدا کرتی ہے جس کے نتیجے میں سورج گرہن ہوتا ہے-
جزوی اور مکمل سورج گرہن اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ چاند اپنا سایہ سورج پر کس طرح اور کس زاویے سے ڈالتا ہے-یعنی جزوی سایہ ڈالنے پر جزوی سورج گرہن ہوتا ہے اور مکمل سایہ ڈالنے پر مکمل سورج گرہن ہوتا ہے-
10th class urdu objective question answer pdf
سوال – آریہ بھٹ کی جائے پیدائش اور تاریخ پیدائش پر روشنی ڈالیے
جواب – آریہ بھٹ کی جائے پیدائش کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ کہنا مشکل ہے لیکن قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ پٹنہ کے مغرب میں کھگول میں ان کی پیدائش ہوئی تھی-چونکہ کھگول کے معنی علم نجوم سے ہوتا ہے اور آریہ بھٹ کا تعلق علم نجوم سے تھا اس لئے قرین قیاس یہی ہے کہ کھگول ہی آریہ بھٹ کی جائے پیدائش ہے-ان کی تاریخ پیدائش 476 ہے-
سوال – تریگنا کے محل وقوع پر پانچ جملے لکھیے
جواب – تریگنا پٹنہ سے دکھن جانب 30 کلومیٹر کی دوری پر مسوڈھی سب ڈویژن میں واقع ہے-تریگنا کا علاقہ مغرب میں سون ندی اور مشرق میں پن پن ندی تک پھیلا ہوا ہے- تریگنا کے محلے وقوع کو دیکھ کر پتہ چلتاہے کہ وہاں سالوں بھر آسمان میں فضا صاف رہتی ہے- یہاں سے تاروں سیاروں اور مکمل نظام شمسی کی تحقیق کرنا نسبتا آسان ہے یہی وجہ ہے کہ آریہ بھٹ نے اپنے جغرافیائی تحقیق کے لیے اس مقام کو منتخب کیا اور وہاں اپنے تحقیق کے لیے تجربہ گاہ بنایا-کہا جاتا ہے کہ آریہ بھٹ نے تریگنا میں ساٹھ فٹ کی بلندی کا ایک ٹیلہ بنایا تھا جس پر بیٹھ کر وہ رات کو تاروں اور سیاروں کے بارے میں تحقیقی کام کیا کرتے تھے-نظام شمسی کی رفتار سورج گرہن اور چاند گرہن کے بارے میں تفصیلی معلومات آریہ بھٹ نےتریگنا میں ہی حاصل کیے تھے-
سوال – کیا سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اگر نہیں تو کیوں؟
جواب – سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ سورج گرہن کے وقت سورج سے ایسی کرنیں نکلتی ہیں جو انسان کی آنکھوں کے لئے کافی نقصان دہ ہوتی ہیں-اس لئے سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے دیکھنے کے لئے ایک خاص قسم کے چشمے ہوتے ہیں جن کی مدد سے سورج گرہن کو دیکھا جا سکتا ہے-
سوال – 2009کے سورج گرہن کی اہمیت بیان کیجئے
جواب – اکیسویں صدی کا سب سے بڑا سورج گرہن 22 جولائی 2009 کو پیش آیا-اس سورج گرہن کی اہمیت اس لئے بڑھ گئی کہ ایسا سورج گرہن ایک صدی کے بعد ہی واقع ہوتا ہے-امریکہ کے سائنسی تحقیقی ادارہ ناسا کے ایک سائنسدان نے2008 میں اس سورج گرہن پر ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے سب سے مناسب ترین مقام تریگنا ہے-اس رپورٹ کی وجہ سے تریگنا کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہو گئی-
bihar board 10th urdu question answer
Next Chapter 12: فہمیدہ اور حمیدہ کی گفتگو (Fahmida or Hamida Ki Guftagu)
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।