Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 14: مکاتیب عبدل غفور شہباز (Makatib Abdul Gafur Shahbaz) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
اپنی بیٹی صغرا کے نام (عبدالغفور شہباز)
مختصر ترین سوالات
سوال – شہباز کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب – عبدالغفور شہباز کی پیدائش بہار کے باڑھ ضلع میں ہوئی تھی
سوال – شہباز کی کتنی شادیاں ہوئیں اور ان کی بیویوں کے نام کیا ہیں؟
جواب – شہباز کی دو شادیاں ہوئی تھی ان کی پہلی بیوی کا نام شمس النساء خاتون اور دوسری بیوی کا نام اشرف النشاء تھا-
سوال – شہباز کی دو کتابوں کا نام بتائے
جواب – شہباز کی دو کتابوں کے نام ہیں- کلیات نظیر اکبر آبادی اور خدا کی رحمت
سوال – شہباز نے شاعری میں کن شعرا کی تقلید کی ہے؟
جواب – شہباز نے اپنی شاعری میں نظیر اکبر آبادی الطاف حسین حالی اور اکبرکی تقلید کی ہے
سوال – شہباز میں شامل نصاب مکتوب میں جس بچی کو مخاطب کیا اس کا نام لکھیں
جواب – شہباز نے سامنے صاحب مکتوب میں جس بچی کو مخاطب کیا ہےاس کا نام صغرا ہے
مختصر سوالات
سوال – شہبازکی تصنیفات پرروشنی ڈالیے
جواب – شہباز نے مختلف اصناف پر طبع آزمائی کی-ان کے کلام میں رباعیات شہباز, خیالات شہباز ,تفریح القلوب اور باقیات شہباز میں مناظرہ دین و دنیا , سالگرہ مبارک حضور نظام الدین, خدا کی رحمت, عید سعید, عروس شادی, نوحہ, تہذیب قیس ,قانون قسمت وغیرہ جیسی نظمیں ہیں-اس کے علاوہ کلیات نظیر اکبر آبادی, مصنفہ ڈاکٹر نذیر احمد, مقدمہ خیالات آزاد, مقدمہ سوانح عمری مولانا آزاد, دیباچہ نوابی دربار, دیباچہ نوابی کھیل, مقالات جمالیہ ,سیرت خسروی اور زندگانی بے نظیر ان کی تصنیفات اور تالیفات میں شامل ہیں-
سوال – شہباز کے بارے میں پانچ جملے لکھیے
جواب – شہباز کا پورا نام سید محمد عبد الغفور اور شہباز تخلص تھا-شہباز باڑھ کے رہنے والے تھے-انہوں نے بہت ہی کم عمری سے لکھنا شروع کر دیا تھا- شہباز تعلیم و تہذیب کے دلدادہ تھے اور پیروی مغربی کی دعوت عام دیتے تھے-شہباز نظیراکبرآبادی, الطاف حسین حالی اور اکبر کے مقلد اور پیروکار رہے ہیں-وہ سائنسی علوم سے بھی کافی رغبت رکھتے تھے-انہوں نے شاعری اور مکتوب نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ہے-کلیات نظیر اکبر آبادی, مصنفہ ڈاکٹر نذیر احمد, مقدمہ خیالات آزاد, مقدمہ سوانح عمری مولانا آزاد, دیباچہ نوابی دربار, دیباچہ نوابی کھیل, مقالات جمالیہ, سیرت خسروی اور زندگانی بے نظیر ان کی تصنیفات اور تالیفات میں شامل ہیں-
سوال – مکتوب نگاری کی مختصر تعریف لکھیے
جواب – مکتوب نگاری یا خطوط نگاری خیریت اور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیالات کا ایک موثر اور روایتی ذریعہ ہے-دوسرے الفاظ میں کہیں تو خطوط کے ذریعے ایک دوسرے کی خیریت سے واقف ہونا اور خیالات کا تبادلہ کرنا خطوط نگاری یا مکتوب نگاری کہلاتا ہے-خطوط بالکل ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں کیونکہ اس میں لکھنے والا اکثر اپنے دلی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے اور اپنے جذبات کو خطوط کی بیساکھی کے سہارے مخاطب تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے-مکتوب نگار اپنے احوال و کوائف کے ساتھ ساتھ اپنی روایات اپنے معاشرتی اور عصری حسیات تک اس میں مقید کر لیتا ہے جو بعد میں ایک دستاویز کی شکل بن کر محفوظ ہوجاتے ہیں-
سوال – شامل نصاب خط کیا شہباز کا ذاتی خط ہے اس پر روشنی ڈالیے؟
جواب – شامل نصاب خط شہباز کا ذاتی خط ہے جسے انہوں نے اپنی بیٹی صغریٰ کو لکھا ہے اور دریافت کیا ہےکہ ان کی والدہ یعنی خود انکی بیگم انہیں خط کیوں نہیں لکھتیں-اور یہ کہ وہ خود اپنا سبق یاد کر رہی ہے کہ نہیں-اپنی دونوں بیٹیوں کے لئے دعا کرتے ہیں کہ وہ پڑھ کر بہتر سے بہتر زندگی کے لئے تیار ہو جائیں-کیوں کہ اگر وہ اولاد کا حق ادا کر لیتی ہے تو وہ ضرور انعام پائے گی-
سوال – شہباز نے اپنی بیٹی کو جس بات کی تلقین کی ہے اسے اجاگر کیجئے
جواب – شہباز نے اپنی بیٹی کو اس بات کی تلقین کی ہے کہ وہ اپنا سبق وقت پر یاد کیا کرے کیونکہ اگر وہ وقت پر اپنا سبق یاد کر لیتی ہے تو اسے انعام بھی ملے گا اور آگے فائدہ بھی پہنچے گا-انہوں نے اپنی بیٹی کو یہ بھی کہا ہے کہ شوق اور محنت کے ذریعے ہی انسان بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے-ساتھ ہی شہباز اپنی بیٹیوں کے لیے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ وہ پڑھ کر بہتر سے بہتر زندگی کے لئے تیار ہو جائیں-
bihar board 10th urdu question answer
Bihar Board class 10th Solutions and Notes
- Bihar Board 10th Notes Chemistry (रसायनशास्त्र)
- Bihar Board 10th Notes Biology (जीवविज्ञान)
- Bihar Board 10th Notes Hindi (हिंदी)
- Bihar Board 10th Notes English (अंग्रेजी)
- Bihar Board 10th Notes Urdu (उर्दू)
- Bihar Board 10th Notes History (इतिहास)
- Bihar Board 10th Notes Political Science (राजनीति शास्त्र)
- Bihar Board 10th Notes Geography (भूगोल)
Bihar Board other Class Notes & Solutions
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयावर नोट्स पढ़ सकते हैं।