Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 17: مناظر فطرت (Manazire Fitrat) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
حصہ نظم
مناظر قدرت (پنڈت برج نرائن چکبست)
مختصر ترین سوالات
سوال – چکبست کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟
جواب – چکبست کا انتقال 1926میں رائے بریلی میں ہوا تھا
سوال – چکبست نے کون کون سی ڈگریاں حاصل کی تھی؟
جواب – چکبست نے 1905 میں بی اے پاس کیا تھا اور 1908 میں وکالت کا امتحان پاس کیا تھا
سوال – چکبست کا انتقال کس بیماری سے ہوا تھا؟
جواب – چکبست کا انتقال دماغ پر فالج کے حملے کی وجہ سے ہوا تھا
سوال – چکبست کی کون سی نظم ہمارے نصاب میں شامل ہیں؟
جواب – چکبست کی نظم مناظر قدرت ہمارے نصاب میں شامل ہے
سوال – چکبست کا پورا نام کیا تھا؟
جواب – چکبست کا پورا نام پنڈت برج نارائن چکبست تھا
مختصر سوالات
سوال – چکبست کے بارے میں پانچ جملے لکھیے
جواب – چکبست کا پورا نام پنڈت برج نارائن چکبست اور چکبست تخلص ہے-انہوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی اور وکالت بھی کرتے تھے-چکبست فطری شاعر تھے اور ان کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا اور انہوں نے 9-10 سال کی عمر میں پہلی غزل کہی تھی- تب سے انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور زندگی کی آخری سانس تک شعر گوئی میں مصروف رہے-چکبست آتش, غالب اور انیس کے شیدائی تھے- ان کی غزلوں میں آتش کا رنگ اور مسدس پر انیس کا رنگ دکھتا ہے-چکبست نے اپنی شاعری میں نئے نئےخیالات نظم کیے مگر زبان کی چاشنی اسلوب بیان لطافت اور پاکیزگی کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا-ان کی وفات 1926 میں رائے بریلی میں ہوئی تھی-
سوال – جدید اردو نظم کی مختصر تعریف کیجئے
جواب – نظم شاعری کی ایک ایسی قسم ہے جو کسی ایک عنوان کے تحت کسی ایک موضوع پر لکھی جاتی ہے۔ نظم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیئت کی کوئی قید نہیں ہے۔ یہ بحر اور قافیہ سے پابند بھی ہوتی ہے اور ان قیود سے آزاد بھی۔ اس میں مضامین کی وسعت ہوتی ہے۔ نظم زندگی کے کسی بھی موضوع پر کہی جا سکتی ہے-محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے قیام کے دوران محمد حسین آزاد اور خواجہ الطاف حسین حالی نے نظم نگاروں کی تحریک کی قیادت کی اور نظم نگاروں کی ایک جماعت قائم ہو گئی اور یہیں سے اردو ادب کی تاریخ میں جدید دور کا آغاز ہوا-جدید دور کے اردو شاعروں نے اردو نظم کو داخلیت اور علامت سے گھلا ملا کر ایک نئی راہ نکالی جسے جدید اردو نظم کا نام دیا گیا-
سوال – زیر نصاب نظم میں شاعر نے کہاں کی منظر نگاری کی ہے؟
جواب – زیر نصاب نظم کے شاعر چکبست نے ایک بار دہرادون کا سفر کیا تھا- دہرادون قدیم زمانے سے ہی خوبصورت پہاڑی علاقے میں شمار کیا جاتا ہے اور اپنی خوبصورتی کے لئے دور دراز کے علاقوں اور غیر ممالک میں کافی مشہورہے-یہاں پورے ہندوستان کے دور دور کےعلاقوں اور غیر ممالک کے سیاح خوبصورت فطری مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں- برج نارائن چکبست نے دہرادون کے سفر کے دوران اپنی آنکھوں سے جو کچھ دیکھا اور جو کچھ محسوس کیا اسے ہی شعری قالب میں ڈھال دیا ہے-
سوال – نظم کے اجزائے ترکیبی پر روشنی ڈالیں
جواب – نظم سے مراد ایسا صنف سخن ہے جس میں کسی بھی ایک خیال کو مسلسل بیان کیا جاتا ہے۔ نظم میں موضوع اور ہیئت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی
نہیں ہوتی۔ جدید دور میں نظم ارتقائی مراحل سے گزرتے ہوئے آج کئی حالتوں میں تقسیم ہو چکی ہے، جس کی پانچ بنیادی قسمیں ہیں:
آزاد نظم- پابندنظم- نثری نظم -یک مصرعی نظم -نظم معرا
bihar board 10th urdu question answer
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।