Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 18: انڈیا گیٹ (India Gate) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
حصہ نظم
انڈیا گیٹ (جگن ناتھ آزاد)
مختصر ترین سوالات
سوال – جگن ناتھ آزاد کب پیدا ہوئے؟
جواب – جگن ناتھ آزاد 5 دسمبر 1918 کو عیسی خیل میں پیدا ہوئے
سوال – جگن ناتھ آزاد کے والد کا نام کیا ہے؟
جواب – جگن ناتھ آزاد کے والد کا نام تلوک چند محروم ہے
سوال – انڈیا گیٹ کہاں ہے؟
جواب – انڈیا گیٹ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ہے
سوال – انڈیا گیٹ کی تعمیر کس نے کی؟
جواب – انڈیا گیٹ کی تعمیر انگریزوں نے کی تھی
class 10th urdu question answer
مختصر سوالات
سوال – اس نظم میں شاعر نے جو کچھ کہا ہے اسے پانچ جملے میں لکھیے
جواب – اس نظم میں شاعر جگن ناتھ آزاد نے انڈیا گیٹ کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ انڈیا گیٹ ہندوستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے حالانکہ اس کی تعمیر انگریزوں نے اپنے دور حکومت میں کی تھی لیکن اس کے باوجود اس سے ہندوستان کی عظمت کی پہچان نمایاں ہوتی ہے-شاعر کو انڈیا گیٹ کی عظمت کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی بار بار ستاتا ہے کہ ہم آج بھی اپنی عظمت کی پہچان کے لئے دوسروں کے محتاج ہیں-ہندوستان کی اپنی پہچان ہمارا سب سے بڑا مقصد ہونا چاہیے – آج بھی ہندوستان میں چاروں طرف غریبی بے روزگاری لاچاری کا نقشہ نظر آتا ہے لیکن پھر بھی ہم انگریزوں کی تعمیر کی ہوئی نشانی پر فخر کرنے لگتے ہیں-ہم ہندوستانیوں کو اپنی صحیح منزل سمجھنا ہوگا اور انڈیا گیٹ کو تاریخ کی ایک یادگار کے طور پر قبول کرتے ہوئے اپنے بنیادی مسائل کی طرف بھی دھیان دینا ہوگا-
سوال – نظم کی مختصر تعریف کیجئے
جواب – نظم شاعری کی ایک ایسی قسم ہے جو کسی ایک عنوان کے تحت کسی ایک موضوع پر لکھی جاتی ہے۔ نظم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیئت کی کوئی قید نہیں ہے۔ یہ بحر اور قافیہ سے پابند بھی ہوتی ہے اور ان قیود سے آزاد بھی۔ اس میں مضامین کی وسعت ہوتی ہے۔ نظم زندگی کے کسی بھی موضوع پر کہی جا کتی ہے-
سوال – جگن ناتھ آزاد کے تین شعری مجموعے کے نام لکھیے
جواب – جگن ناتھ آزاد کے شعری مجموعے درج ذیل ہیں
وطن میں اجنبی, نوائے پریشاں اور کہکشاں-
سوال – جگن ناتھ آزاد کے مختصر حالات پانچ جملے میں لکھیے
جواب – جگن ناتھ آزاد کی پیدائش 5 دسمبر1918 کو عیسی خیل ضلع میانوالی پاکستان میں ہوئی تھی- ان کے والد تلوک چند محروم اردو کے شاعر تھے۔ آزاد کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی اپنے والد کے ہاتھوں ہوئی۔جگن ناتھ آزاد محقق بھی تھے اور شاعر بھی-ان کے والد تلوک چند محروم بھی ایک شاعر تھے اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ شاعری انہیں وراثت میں ملی تھی-جہاں تک شاعری کا تعلق ہے وہ غزل گوئی اور نظم نگاری دونوں پر ایک جیسی دسترس رکھتے تھے-محقق کی حیثیت سے انہوں نے بہت اہم خدمات انجام دی ہیں اور ان کا شمار ماہرین اقبالیات میں ہوتا ہے-شاعری میں انہوں نے غزل کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی ایک خاص پہچان بنائی- وہ ترقی پسند دور کے ایسے شاعر ہیں جنہوں نے اپنی غزلوں اور نظموں میں کلاسیکی اور روایتی رنگ کو پھیکا نہیں پڑنے دیا-
bihar board 10th urdu question answer
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।