Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 23: عارف کی موت پر (Aarif Ki Maut Par) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
حصہ نظم
عارف کی موت پر (مرزا اسد اللہ خان غالب)
مختصر ترین سوالات
سوال – غزل کی ہیئت میں غالب کی اس نظم کو آپ کیا کہیں گے؟
جواب – غالب کی یہ تصنیف شخصی مرثیہ ہے
سوال – غالب کی پرورش کس کے زیر سایہ ہوئی؟
جواب – غالب کی پرورش اپنے چچا نصراللہ خاں کی سرپرستی میں ہوئی
سوال – غالب کا پورا نام لکھیے
جواب – غالب کا پورا نام مرزا اسد اللہ خان غالب تھا
سوال – غالب کے والد کا نام بتائیے
جواب – غالب کے والد کا نام عبداللہ بیگ خان تھا
مختصر سوالات
سوال – صنف شاعری کی مختصر تعریف کیجئے
جواب – شاعری (Poetry) کا مادہ “شعر” ہے اس کے معنی کسی چیز کے جاننے پہچاننے اور واقفیت کے ہیں۔ لیکن اصطلاحاً شعر اس کلامِ موزوں کو کہتے ہیں جو قصداً کہا جائے۔ یہ کلام موزوں جذبات اور احساسات کے تابع ہوتا ہے۔ اور کسی واقعہ کی طرف جاننے کا اشارہ کرتا ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے کوئی حادثہ دیکھا ہو اور وہ آپ کے دل پر اثر کر گیا ہو اور آپ کے اندر سے خود بخود الفاظ کی صورت میں ادا ہو جائے اس اثر کے بیان کو شعر کہتے ہیں اور انہی شعروں کو شاعری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ موزوں الفاظ میں حقائق کی تصویر کشی کو شاعری کہتے ہیں- شعر تعبیر ہے تخیل ہے اسی لیے لاکھوں موزوں کلام ایسے ہیں جو شعر نہیں۔ شعر کا پہلا عنصر وزن ہے اور دوسرا عنصر خیال حقیقت کو وزن اور خیال کے سانچے میں ڈھالنا کمال سخنوری ہے-
سوال – شخصی مرثیہ کسے کہتے ہیں؟
جواب – جس نظم میں کسی عام شخص کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا جائے اس نظم کو شخصی مرثیہ کہا جاتا ہے-شخصی مرثیہ میں مرنے والے کی خوبیوں کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ اس کی موت کے غم کا اثر دوسروں پر پڑے-اس میں مرنے والے کے خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنے غم کے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے-
سوال – غالب کے بچپن پر پانچ جملے لکھیے
جواب – غالب کی پیدائش 1797 میں ہوئی ہے -غالب جب پانچ سال کی عمر کے تھے تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا-والد کے انتقال کے بعد غالب اپنے چچا نصراللہ خاں کی سرپرستی میں پرورش پانے لگے-چچا کی موت کے بعد انہوں نے رامپور کا رخ کیا لیکن وہاں بھی چین نصیب نہ ہوا اور واپس دلی چلے گئے- اپنی زندگی کے آخری وقت تک انہوں نے دلی میں ہی زندگی گزاری-
bihar board 10th urdu question answer
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।