Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 25: گلزار نسیم (Gulzar -e- Naseem) Question Answer

Table of Contents

Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board

Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu

 حصہ نظم
 گلزار نسیم  (دیا شنکر نسیم) 
مختصر ترین سوالات 

سوال –    زیر نصاب مثنوی میں کس واقعہ کو نظم کیا گیا ہے؟

جواب –   زیر نصاب مثنوی میں بکاولی کے آنے اور اس کے وزیر بننے کی تصویر پیش کی گئی ہے-بادشاہ زین الملوک کے دربار میں پہنچ کر بکاولی اپنی غیرمعمولی اور سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے وزیر بن جاتی ہے اور پھر اپنے محبوب تاج الملوک کو تلاش کرتی ہے-

سوال –    نسیم کا پورا نام کیا تھا؟

جواب –   نسیم کا پورا نام دیا شنکر نسیم تھا

سوال –    نسیم کی پیدائش کب ہوئی؟

جواب –   نسیم کی پیدائش 1811 میں ہوئی تھی

سوال –    نسیم کی مشہور مثنوی کا نام لکھیے

جواب –   نسیم کی مشہور مثنوی “گلزار نسیم” ہے

سوال –    نسیم کے والد کا نام لکھیے

جواب –   نسیم کے والد کا نام گنگا پرشاد کول تھا

مختصر سوالات

سوال –    صنف مثنوی پر پانچ جملے لکھیے

جواب –   مثنوی عربی کا لفظ ہے لیکن اس صنف کو عرب میں زیادہ فروغ حاصل نہ ہوا-مثنوی در اصل فارسی کی دین ہے اور اس زبان میں اس صنف سے بڑا کام لیا گیا-

گیان چند مثنوی کی تعریف لکھتے ہوئے کہتے ہیں-مثنوی نظم کا وہ پیکر ہے جس میں ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہو لیکن ہر شعر کے بعد کافیہ بدلتا جائے دو دو ہم مصرعوں کی رعایت سے اس کا نام مثنوی طے پایا-موضوع کے لحاظ سے جس طرح غزل ,قصیدہ, ریختی وا سوختہ اور مرثیہ وغیرہ ایک دوسرے سے ممتاز ہیں اسی طرح مثنوی کا نام لینے سے ہم ایک مخصوص احاطہ فکر کا تصور کرتے ہیں- اردو مثنوی نگاروں میں مرزا شوق لکھنوی, دیا شنکر نسیم, میرحسن, شوق نیموی, ملا وجہی اور غواصی وغیرہ کابل ذکر ہیں-

سوال –    بکاولی اپنے محبوب کی تلاش کے لیے کیا کیا کرتی ہے؟ 

جواب –   بکاولی اپنے محبوب کی تلاش کرتے کرتے بادشاہ زین الملوک کے سلطنت میں پہنچ جاتی ہے-وہاں جانے کے بعد اپنی غیرمعمولی اور سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے وہ بادشاہ جو ملک کی وزیر بن جاتی ہے-جب وہ جنگل بیابان اور اجنبی راہوں میں تاج الملوک کو تلاش کرتے کرتے زین الملوک کی مملکت میں داخل ہوتی ہے تو یہاں کا منظر ہی کچھ اور دیکھتی ہے-اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ جسے تلاش کر رہی ہے وہ اسی جگہ موجود ہے-اس لیے اس نے پری زاد ہونے کے باوجود اپنی ہیئت بدل لی اور ایک آدمی ذاد کی طرح سلطان کی آتی ہوئی سواری کے سامنے کھڑی ہو گئی-اپنی باتوں سے وہ بادشاہ کو بے حد متاثر کر دیتی ہےلہذا بادشاہ اسے اپنے ساتھ اپنے دربار لے جاتا ہے اور اپنا وزیر بنا لیتا ہے-

سوال –    زین الملوک کی مملکت میں پہنچ کر بکاولی کو کیا محسوس ہوتا ہے؟

جواب –   بکاولی جب زین الملوک کی مملکت میں داخل ہوتی ہے تو اسے وہاں کا منظر ہے کچھ اور دکھتا ہے -یہاں ہر طرف خوشی خوشی کے چہچہے تھے- باغ میں شگوفے کھل رہے تھے- چاروں طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں-اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جسے ڈھونڈ رہی ہے وہ اسی جگہ ملے گا-بکاولی کو زین ملک کی مملکت میں داخل ہونے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسے اپنی منزل مل گئی-اسے یہ لگنے لگتا ہے کہ وہ جس کی تلاش میں دربدر سالوں سے بھٹک رہی ہے وہ اسے وہیں مل جائے گا-

سوال –    نسیم کی مختصر سوانح بیان کیجیے

جواب –   نسیم کا اصل نام دیا شنکر کول اور ان کے والد کا نام گنگا پرشاد کول تھا-ان کی پیدائش 1811 میں لکھنؤ میں ہوئی تھی-اس زمانے کے رواج کے مطابق نسیم کی ابتدائی تعلیم اردو اور فارسی میں ہوئی-دیا شنکر نسیم کو ابتدا سے ہی شعر و شاعری سے لگاؤ تھا-چنانچہ انہوں نے آتش لکھنوی کی شاگردی اختیار کرلی-ان کی مثنویوں میں ان کے استاد کا ہی رنگ نظر آتا ہے-نسیم اپنی مثنوی گلزار نسیم کی وجہ سے بے حد مشہور ہوئے ان کی شہرت کی سب سے اہم وجہ یہی ہے-گلزار نسیم اردو کی اہم ترین مثنویوں میں سے ایک ہے-ہاں ان کی شاعرانہ پختگی کے لئے یہ کافی ہے کہ تقریبا دو صدیاں گزرنے کے بعد بھی مثنوی گلزار نسیم کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے-دیا شنکر نسیم نے بہت چھوٹی عمر پائی- 1845 میں ان کا انتقال ہوگیا تھا-

سوال –    بکاولی کے کردار پر پانچ جملے لکھیے

جواب –   بکاولی دیا شنکر نسیم کی مثنوی گلزار نسیم کی سب سے اہم کردار ہے-بکاولی ایک پری زاد تھی جسے ایک آدم زاد تاج الملوک سے محبت ہو جاتی ہے-جب قسمت ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیتی ہے توبکاولی اپنے محبوب کی تلاش میں نکلتی ہے اور جنگل جنگل بیابان اور اجنبی راہوں کی خاک چھانتی ہے-اسی تلاش کے دوران وہ بادشاہ زین الملوک کے دربار میں پہنچ کر اپنی غیرمعمولی اور سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے وزیر بن جاتی ہے-

bihar board 10th urdu Solution

Next Chapter 26: جذبہ عشق (Jazbah Ishq)

Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download

10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं। 

error: Content is protected !!
Scroll to Top