Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 30: غزل ( پروین شاکر) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
حصہ نظم
غزل ( پروین شاکر)
مختصر ترین سوالات
سوال – پروین شاکر کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟
جواب – پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو پیدا ہوئی تھیں
سوال – پروین شاکر کہاں پیدا ہوئی تھی؟
جواب – پروین شاکر پاکستان کے کراچی میں پیدا ہوئی تھیں
سوال – پروین شاکر کے اسلاف کا وطن کہاں ہے؟
جواب – پروین شاکر کے اسلاف کا وطن ہندوستان کے لہریا سرائے دربھنگہ بہار میں تھا
سوال – پروین شاکر کے والد کا نام بتائیے
جواب – پروین شاکر کے والد کا نام سید ثاقب حسین تھا
سوال – پروین شاکر کے والد ہجرت کر کے کہاں گئے؟
جواب – پروین شاکر کے والد ہجرت کر کے پاکستان گئے
سوال – پروین شاکر کی ابتدائی تعلیم کہاں ہوئی؟
جواب – پروین شاکر کے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی تھی
سوال – پروین شاکر نے میٹرک کا امتحان کس اسکول سے پاس کیا؟
جواب – پروین شاکر نے رضیہ گرلز ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا
سوال – بی اے کی تعلیم پروین شاکر نے کس کالج میں حاصل کیا؟
جواب – پروین شاکر نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی
سوال – کراچی یونیورسٹی سے انہوں نے کس کس سبجیکٹ میں ایم اے کیا؟
جواب – پروین شاکر نے کراچی یونیورسٹی سے انگریزی اور لسانیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کیا
سوال – ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے پروین شاکر نے کس سبجیکٹ میں ایم اے کیا؟
جواب – پروین شاکر نے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے بینک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے کیا
مختصر سوالات
سوال – پروین شاکر کی سوانح پر پانچ جملے لکھیے
جواب – پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو پاکستان کے کراچی میں پیدا ہوئیں ان کے اسلاف کا وطن ہندوستان کے بہار کے دربھنگہ میں تھا- ان کے والد سید ثاقب حسین خود بھی شاعر تھے اور شاکر کا تخلص کرتے تھے-پروین شاکر کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی-انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی اور تعلیمی سلسلہ ختم کرنے کے بعد عبداللہ گرلز کالج میں انگریزی لیکچر کی حیثیت سے ملازمت کر لیں اور تقریبا نو برس تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیتی رہیں-انہوں نے سیول سرویس کا امتحان دیا اور کامیاب بھی ہوئی اس کے بعد ان کا تقرر محکمہ کسٹمز میں ہو گیا اور وہ کسٹم کلکٹر ہوگئی- پروین شاکر کی شادی اپنے خالہ زاد بھائی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی تھی لیکن یہ رشتہ جلد ہی ٹوٹ گیا-دراصل دونوں کے مزاج میں کافی فرق تھاتو ظاہر ہے یہ علمیہ ذہنی عدم توازن کی وجہ سے ہی پیدا ہوا- پروین شاکر کی وفات 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں ہوئی تھی-
سوال – اپنی یاد سے پروین شاکر کا کوئی ایک شعر لکھیں
جواب – گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرح
دل پہ اتریں گے وہی خواب عذابوں کی طرح
سوال – پروین شاکر کی ازدواجی زندگی مختصر بیان کیجیے
جواب – پروین شاکر کی شادی اپنے خالہ زاد بھائی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی تھی لیکن یہ رشتہ جلد ہی ٹوٹ گیا-دراصل دونوں کے مزاج میں کافی فرق تھاتو ظاہر ہے یہ علمیہ ذہنی عدم توازن کی وجہ سے ہی پیدا ہوا- ان سے ایک لڑکا بھی پیدا ہوا جس کا نام سیدمرادعلی رکھا گیا-
سوال – پروین شاکر کی شاعری پر پانچ جملے لکھیے
جواب – پروین شاکر اپنی شاعری میں عورتوں کے جذبات بہت ہی شدت کے ساتھ اور فطری انداز میں پیش کرتی ہیں-ان کی غزلوں میں عشق و محبت کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کے ساتھ ان میں درد ,کسک اور کرب کو بھی آسانی سے محسوس کیا جا سکتا ہے- پروین شاکر کی شاعری دراصل ان کی ناکام محبت کی ترجمانی کا دوسرا نام ہے -اور یہ بات پروین شاکر کی غزلوں کے مطالعے سے اجاگر ہو جاتی ہے- پروین شاکر اپنے جذبات و احساسات کو,حجر انتظار کو, محبوب کی بے وفائی اور بے مروتی کو کچھ اس انداز سے شعری پیکر عطا کرتی ہیں کہ ایک طرف جہاں ان کی شاعری اپنے جذبات کی کہانی معلوم ہوتی ہے وہیں دوسری طرف انہی کی طرح محبت کی ماری دوسری خواتین کی دلی کیفیات کی ترجمان نظر آتی ہے- پروین شاکر عورتوں کی ایک نمائندہ شاعرہ کے طور پر ابھر کر منظر عام پر آئی ہیں- ایسی نمائندہ جو محبت میں ناکام ہونے کے باوجود زندگی سے راہ فرار اختیار نہیں کرتیں بلکہ نرم اور مدھر نسوانی لہجہ کے باوجود نسوانی تحریک کی مضبوط علمبرداری کرتی ہے-
bihar board 10th urdu Solution
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।