Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 5: آشیانہ (Aashiyana) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
آشیانہ (نگار عظیم)
مختصر ترین سوالات
سوال – نگار عظیم کا اصل نام کیا ہے؟
جواب – نگار عظیم کا اصل نام ملکہ مہر نگار تھا
سوال – نگار عظیم نے کس کس موضوع میں ایم اے کیا؟
جواب – نگار عظیم نے اردو, ڈرائنگ اور پینٹنگ میں ایم اے کیا تھا
سوال – نگار عظیم کے اولین افسانوی مجموعہ کا نام کیا ہے؟
جواب – نگار عظیم کے سب سے پہلے افسانوی مجموعے کا نام “عکس” تھا
سوال – نگار عظیم کا مجموعہ گہن کب شائع ہوا تھا؟
جواب – نگار عظیم کا مجموعہ گہن 1999میں شائع ہوا تھا
سوال – نگار عظیم کے سفر نامہ کا نام کیا ہے؟
جواب – نگار عظیم کے سفرنامہ کا نام “گرد آوارگی” ہے
مختصر سوالات
سوال – نگار عظیم کی شخصیت پر پانچ جملے لکھیے
جواب – نگار عظیم عہد حاضر کی ایک اہم افسانہ نگار ہیں-اپنے وقت کی خواتین افسانہ نگاروں میں ان کی خاص پہچان یوں بھی بن جاتی ہےکہ انہوں نے خواتین کے جذبات و احساسات اور ان کے مسائل پر متعدد افسانے لکھے ہیں- جبر و استحصال اور موجودہ معاشرے کے انسانیت سوز صورتحال پر انہوں نے نہایت اثر انگیز افسانے لکھے ہیں-نگار عظیم نے اردو کے علاوہ ڈرائنگ اور پینٹنگ میں بھی ایم اے کیا تھا-انہوں نے سعادت حسن منٹو کی افسانہ نگاری کا تنقیدی جائزہ پیش کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی ہے-
سوال – صنف افسانہ پر پانچ جملے لکھیے
جواب – افسانہ اردو نثر کے تخلیقی ادب میں سب سے کم عمر اور نوخیز صنف ہیں-لیکن اس کم عمری میں بھی اس صنف نے ایسی فنی پختگی اور مقبولیت حاصل کرلی ہیں جس سے سرسری طور پر گزر جانا کسی کے لیے ممکن نہیں -اردو میں افسانے کا آغاز بیسویں صدی کے ابتدا میں ہوا اور اردو کا پہلا افسانہ “نصیر اور خدیجہ” کو تسلیم کیا جاتا ہے-افسانہ قدم قدم پر فکر و فن کا ایسا جلال و جمال پیش کرتی ہے جس سے ذہن کو نور اور دل کو سرور حاصل ہوتا ہے- اس کے آئینے میں جہاں ہمیں اپنے ملک و قوم اور سماج کی تصویر نظر آتی ہے وہیں ہماری زندگی میں پیش آنے والی دشواریوں یا غم اور مسرت و شادمانی کی جھلکیاں بھی دکھائی دیتی ہے-
bihar board 10th urdu question answer
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।