Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 6: عالمی حدّت (Aalimi Hiddat) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
عالمی حدت
مختصر سوالات
سوال – زمین سبھی جانداروں کے لیے مناسب ہے یا غیر مناسب؟
جواب – زمین سبھی جانداروں کے لیے بہت مناسب ہے کیونکہ زمین ہی ایک ایسا سیارہ ہے جہاں ہوا اور پانی موجود ہیں جو کسی بھی جاندار کو زندہ رہنے کے لیے بے حد ضروری مانا جاتا ہے- یہی نہیں زمین کا درجہ حرارت ہر جاندار کے لیے بہت ہی موزوں ہیں جبکہ دوسرے اور کسی بھی سیارے کا درجہ حرارت پودوں اور جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے- یا تو یہ سیارے بہت ٹھنڈے ہیں یا پھر بہت گرم-
سوال – گلوبل وارمنگ کیسا مسئلہ ہے؟
جواب – گلوبل وارمنگ بےحد سنگین مسئلہ ہےجس پر وقت رہتے سبھی ممالک کو ایک ساتھ مل کرکوئی حتمی فیصلہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے وقت میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہماری زمین پرآنے والے خطرات کو ٹالا جا سکے اور اس زمین پر رہنے والے سبھی جانداروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے-
سوال – گلوبل وارمنگ کیا ہے؟
جواب – زمین کے درجہ حرارت میں ہونے والے اوسط اضافے کو گلوبل وارمنگ کہا جاتا ہے -آج گلوبل وارمنگ ایک سنگین عالمی مسئلہ اور چیلنج بن چکا ہے -دنیا کے سارے سائنسدان اس مسئلے پر بہت فکر مند ہیں اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کئی اہم اقدام الگ الگ ممالک میں لیے جا رہے ہیں-
سوال – گرین ہاؤس گیسوں میں کون کون سی گیس شامل ہیں؟
جواب – ویسی گیسیں جو زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کے لئے ذمہ دار ہوتی ہےانہیں گرین ہاؤس گیس کہا جاتا ہے- کاربن ڈائی آکسائیڈ, میتھین, نائٹرس آکسائڈ, اوزون وغیرہ گیسوں کوگرین ہاؤس گیس کہا جاتا ہے-
سوال – زمین کے درجہ حرارت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیس کا کتنا اضافہ ہوا ہے؟
جواب – زمین کے درجہ حرارت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پہلے کے مقابلہ میں 31 فیصد اور میتھین 149 فیصد زیادہ پیدا ہونے لگی ہے-میتھین گیس دھان کے کھیتوں اور گائے بھینس کے گوبر سے زیادہ نکلتی ہے-
سوال – گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے طلبا کو عبدالکلام صاحب نے کونسا جادوئی منتر بتایا تھا؟
جواب – گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے عبدالکلام صاحب نے طلباء کو یہ جادوئی منتر دیا تھا کہ اگر ہندوستان کے 10 سے 17 سال کی عمر والے 20 لاکھ بچے پانچ پانچ درخت لگا دیں تو ہمارے زیادہ تر مسائل آسانی سےحل ہو جائیں گے-
bihar board 10th urdu question answer
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।