Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 7: ریا (Riya) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
ریا (سرسید احمد خان)
مختصر ترین سوالات
سوال – سرسید کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب – سرسید احمد خاں دلی کے ایک معزز گھرانے میں 1817 میں پیدا ہوئے تھے
سوال – سرسید کی والدہ کا نام کیا تھا؟
جواب – سرسید کی والدہ کا نام عزیز النساء تھا
سوال – سر سید کی وفات کب ہوئی تھی؟
جواب – سرسید احمد کا انتقال 1898 میں ہوا تھا
سوال – سرسید کا کون سا مضمون آپ کے نصاب میں شامل ہیں؟
جواب – سرسید کا مضمون “ریا” ہمارے نصاب میں شامل ہے
مختصر سوالات
سوال – سرسید کی زندگی کے بارے میں پانچ جملے لکھیے
جواب – سرسید احمد خان (17 اکتوبر 1817ء – 27 مارچ 1898ء) انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کا حامل، مصلح اور فلسفی تھے۔ سر سید احمد خان ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے جس کے مغل دربار کے ساتھ مضبوط تعلقات تھے ۔ سر سید نے قرآن اور سائنس کی تعلیم دربار میں ہی حاصل کی، جس کے بعد یونیورسٹی آف ایڈنبرا نے انہیں قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی-انہوں نے تہذیب الاخلاق کے نام سے ایک رسالہ بھی جاری کیا تھا-سرسید احمد خان نے علی گڑھ میں ایک اسکول کھولا تھاجو 1978 میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج بنا اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا-
سوال – مضمون کے بارے میں پانچ جملے لکھیے
جواب – مضمون ایک ایسی قدیم نثری صنف ہے جس میں کسی ایک مخصوص عنوان پر سیرحاصل بحث ہوتی ہے-مضمون مختصر بھی ہوتا ہے اور طویل بھی-ضرورت اور معیار کے مطابق آج کے زمانے میں مضمون لکھا جاتا ہے-مضمون نگاری میں کافی آزادی اور کشادگی ہوتی ہیں ہم ایک جاندار اور معمولی چیزوں پر بھی مضمون لکھ سکتے ہیں-مضمون کئی قسم اور نوعیت کے ہوسکتے ہیں جیسے علمی مضامین ،سائنسی مضامین مذہبی, اخلاقی, اصلاحی اور سیاسی مضامین-اردو کے مشہور و معروف مضمون نگاروں میں سرسید احمد خان, محسن الملک, محمد حسین آزاد, الطاف حسین حالی, ذکااللہ, خواجہ حسن نظامی, رشید احمد صدیقی کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں-
bihar board 10th urdu question answer
Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयवार नोट्स पढ़ सकते हैं।