Bihar Board Class 9 Urdu Chapter 2: پورے چاند کی رات (Pure Chand ki Raat) Question Answer

Table of Contents

Darakhshan 1 Urdu Book Class 9 Solutions Bihar Board

Darakhshan भाग 1 प्रश्न उत्तर Class 9 Urdu

پورے چاند کی رات 

آپ بتائیے 

سوال 1 –    کہانی بیان کرنے والے شخص کی ملاقات لڑکی سے جب ہوئی تو انگریزی سال کا کون سا مہینہ تھا؟ 

جواب  –     کہانی بیان کرنے والے شخص کی ملاقات جب لڑکی سے ہوئی تو وہ اپریل کا مہینہ تھا- 

سوال 2 –    لڑکی لڑکے کے لیے کھانے کی کیا کیا چیزیں لائی تھی؟ 

جواب  –     لڑکی لڑکے کےکھانے کے لیے زردآلو خشک خوبانیاں اور مکئی کے بھٹے لائی تھی-

سوال 3 –    خوبانیاں کھانے کے بعد لڑکے اور لڑکی نے اور کیا کھایا تھا؟

جواب  –     خوبانیاں کھانے کے بعد لڑکے اور لڑکی نے مکئی کے بھٹے کھائے تھے- 

سوال 4 –    لڑکی کے ساتھ ایک ہی رکابی میں کھانا کھانے والا لڑکا رشتے میں لڑکی کا کیا لگتا تھا؟ 

جواب  –     لڑکی کے ساتھ ایک ہی رکابی میں کھانا کھانے والا لڑکا رشتے میں لڑکی کا سگا بھائی تھا- 

سوال 5 –    کہانی بیان کرنے والا لڑکا جب اچانک غائب ہو جاتا ہے تو لڑکی نے کتنے سالوں تک انتظار کرنے کے بعد اپنی شادی کی تھی ؟ 

جواب –      کہانی بیان کرنے والا لڑکا جب اچانک غائب ہو جاتا ہے تو لڑکی نے چھ سالوں تک انتظار کرنے کے بعد اپنی شادی کی تھی- 

Bihar Board class 9 urdu question answer

تفصیلی گفتگو 

سوال 1 –    کرشن چندر نے تقریبا کتنی کتابیں لکھیں؟  ان کے پہلے ناول کا نام کیا تھا؟  ان کے چند دوسرے مشہور ناولوں کے نام بھی تحریر کریں- 

جواب  –     کرشن چندر نے تقریبا 80 کتابیں لکھی تھی- کرشن چندر کا پہلا ناول شکست تھا- ان کے مشہور ناولوں میں شکست جب کھیت جاگے, دل کی وادیاں سو گئیں ,ایک گدھے کی سرگزشت اور آسمان روشن ہے وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں- 

سوال 2 –    کرشن چندر نے وکالت کا امتحان کس سن میں پاس کیا تھا اور کس یونیورسٹی سے؟ 

جواب  –     کرشن چندر نے 1937 عیسوی میں پنجاب یونیورسٹی سے وکالت کا امتحان پاس کیا

سوال 3 –    اپنی ملازمت کے سلسلے میں وہ کن شہروں میں مقیم ہوئے؟ 

جواب  –     کرشن چندر نے 1939 میں آل انڈیا ریڈیو لاہور میں پروگرام اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت شروع کی تھی – ایک سال کے بعد دہلی اور پھر کچھ دنوں کے بعد آل انڈیا ریڈیو لکھنؤ میں تبادلہ کرالیا -لکھنؤ میں رہنے کے دوران ہی ان کو شالیمار پکچرز کی طرف سے مکالمہ لکھنے کی دعوت ملی تھی اور وہ استعفی دے کر پونا چلے گئے اور بعد میں مستقل طور پر ممبئی میں سکونت اختیار کر لی- 

سوال 4 –    کرشن چندر کو حکومت ہند کی جانب سے کس اعزاز سے نوازا گیا تھا اور کیوں ؟

جواب  –     کرشن چندر اردو دنیا کے ایک بے حد اہم افسانہ نگار تھے- ان کے افسانوں کو لازوال شہرت حاصل ہوئی تھی -ان کے ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت ہند کی جانب سے 1969 میں انہیں پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور بھی دوسرے کئی اداروں کی طرف سے ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کیا گیا تھا- 

سوال 5 –    کرشن چندر کے والد کا نام کیا تھا ان کی وفات کس شہر میں ہوئی اور کب؟ 

جواب –      کرشن چندر کے والد کا نام ڈاکٹر گوری شنکرتھا کرشن چندر کی وفات 8 مارچ 1977کو ممبئی میں ہوئی تھی-

Bihar Board class 9 urdu solutions

سوال 6 –    جب کرشن چندر آل انڈیا ریڈیو لکھنؤ میں ملازمت کر رہے تھے تو ان کو فلم میں کام کرنے کے لئے کس فلم کمپنی نے دعوت دی تھی؟  اور وہ لکھنؤ سے کہاں چلے گئے تھے؟

جواب –     جب کرشن چندر آل انڈیا ریڈیو لکھنؤ میں ملازمت کر رہے تھے تو انہیں شالیمار پکچرز کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی دعوت ملی تھی اور وہ لکھنؤ سے پونا چلے گئے تھے اور بعد میں مستقل طور پر ممبئی میں سکونت اختیار کر لی- 

Next Chapter 3: آخری سبق (Aakhri Sabak)

बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं के लिए Notes और प्रश्न उत्तर

बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयावर नोट्स पढ़ सकते हैं। 

Important Links

error: Content is protected !!
Scroll to Top