Bihar Board Class 9 Urdu Chapter 3: شاید (Shayad) Question Answer

Table of Contents

Darakhshan 1 Urdu Book Class 9 Solutions Bihar Board

Darakhshan भाग 1 प्रश्न उत्तर Class 9 Urdu

شاید 

آپ بتائیے 
[11:29 am, 19/9/2024] Aftab: [12:47 pm, 19/9/2024] Aftab:

سوال 1 –    کس ندی میں طغیانی کے سبب سیلاب آیا اور لوگوں کو اپنا گھر اور گاؤں چھوڑنا پڑا اور کیوں؟ 

جواب  –     پھلگو ندی میں طغیانی کے سبب سیلاب آیا تھا اور سیلاب کی وجہ سے پورے گاؤں میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنا گھر اور گاؤں چھوڑنا پڑا- 

سوال 2 –    ستمبر ماہ کی کس تاریخ کو سب سے زیادہ بارش ہوئی تھی اور تیز بارش کی وجہ سے پھلگو ندی کا پانی جب گاؤں میں داخل ہوگیا تھا تو وہ رات کا وقت تھا یا دن کا؟ 

جواب  –     ستمبر ماہ کی تیرہ تاریخ کو سب سے زیادہ بارش ہوئی تھی اور جب تیز بارش کی وجہ سےندی کا پانی گاؤں میں داخل ہوا تھا وہ رات کا وقت تھا- 

سوال 3 –    کہانی سنانے والی عورت کے گھر میں جب پانی داخل ہوگیا تو اس وقت وہ کس کام میں مصروف تھی؟ 

جواب  –     کہانی سنانے والی عورت کے گھر میں جب پانی داخل ہوا تھا تو وہ اس وقت نماز پڑھنے میں مشغول تھی-

سوال 4 –   فرط خوف سے عورت بے ہوش ہوگئی تھی جب اسے ہوش آیا تھا تو اس نے خود کو کہاں پایا تھا؟ 

جواب –      فرط خوف سے عورت بے ہوش ہوگئی تھی جب اسے ہوش آیا تو اس نے خود کو اپنے ہی گاؤں کے رئیس بنگالی بابو کے بنگلے میں پایا تھا- 

سوال  5 –   کہانی سنانے والی عورت کا ایک بچہ سیلاب میں گم ہو گیا تھا اس بچے کا نام کیا تھا اور اس کی عمر کتنی تھی؟ 

جواب –      کہانی سنانے والی عورت کا جو بچہ سیلاب میں گم ہو گیا تھا اس بچے کا نام منور تھا اور اس کی عمر آٹھ سال تھی- 

Bihar Board class 9 urdu question answer

مختصر گفتگو 

سوال1 –     سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کے لئےعورت نے کیا فیصلہ کیا تھا اور وہ کس شہر میں جانا چاہتی تھی ؟  

جواب  –     سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کے لیے عورت نے پٹنہ باقر گنج اپنے مایکے میں جانے کا فیصلہ کیا تھا- 

سوال 2 –    عورت کا شوہر اور بڑا بیٹا گاؤں میں رہتے تھے یا کسی شہر میں؟  اگر شہر میں رہتے تھے تو اس شہر کا نام تحریر کریں- 

جواب –      عورت کا بڑا بیٹا اور شوہر رنگون شہر میں رہتے تھے- 

سوال 3 –    عورت میں کتنے دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا اسے کھانے کے لئے کس نے دیا اور تم نے کھانا ملنے کے بعد کیا خود کھانا کھایا؟ 

جواب  –     عورت نے پانچ دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا- اسے مصنفہ نے کھانے کے لیے دیا پرکھا نہ ملنے کے بعد عورت نے خود کھانا نہیں کھایا بلکہ اپنے بچوں کے لئے لے گئی- 

سوال 4 –    عورت کو سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بربادیوں میں کس چیز کے برباد ہو جانے کا افسوس اور صدمہ سب سے زیادہ تھا؟ 

جواب –      عورت کو سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بربادیوں میں اپنے آٹھ سال کے بیٹے منور کے کھو جانے کا افسوس اور صدمہ سب سے زیادہ تھا-

سوال 5 –    عورت کا بڑا بیٹا جو رنگون میں ملازمت کرتا تھا اس کی شادی کتنے دنوں کے قبل ہوئی تھی وہ شہر میں کس کے ساتھ رہتا تھا؟ 

جواب  –     عورت کا بڑا بیٹا جو رنگون میں ملازمت کرتا تھا اس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور وہ شہر میں اپنے والد کے ساتھ رہتا تھا- 

Bihar Board class 9 urdu solutions

تفصیلی گفتگو 

سوال 1 –    بہار میں شکیلہ اختر کو تمام خواتین افسانہ نگاروں سے زیادہ اہمیت حاصل ہے ایسا کیوں ہے؟  اپنا خیال تحریر کریں-

جواب –     شکیلہ اختر کو بہار کے کے تمام خواتین افسانہ نگاروں میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہےبلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ بہار کی خواتین افسانہ نگاروں میں شکیلہ اختر سب سے ممتاز اور منفرد افسانہ نگار ہیں- انہوں نے برصغیر ہند و پاک میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی اور بہار ریاست کی دوسری خواتین افسانہ نگاروں کو بھی ایک حوصلہ عطا کیا- شکیلہ اختر نے باضابطہ طور پر افسانہ نگاری سے پہلے ادب لطیف جیسے نثر پارے تحریر کیے اور شاعری بھی کی لیکن ان کا میلان طبع افسانہ نگاری کی طرف زیادہ تھا- لہذا اس میدان میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں اور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا- 

سوال  2 –  شکیلہ اختر کے علاوہ بہار کی چند دیگر خواتین افسانہ نگاروں کے نام تحریر کریں- 

جواب  –     شکیلہ اختر کے علاوہ بہار کے دیگر خواتین افسانہ نگاروں میں نگار عظیم, قمر جہاں, نعیمہ قمر ,عصمت آرا, نصرت  آرا ,امتیاز فاطمی, اعجاز شاہین, شمیم صادقہ وغیرہ قابل ذکر ہیں- 

سوال 3 –    شکیلہ اختر کہاں کی رہنے والی تھی اس مقام کا نام تحریر کریں ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ وہ جگہ کس ضلع میں واقع ہے؟ 

جواب  –     شکیلہ اختر گیا ضلع کے ارول گاؤں کی رہنے والی تھی بعد میں ارول جہان آباد ضلع کا حصہ ہو گیا اور اس وقت ارول کو خود ضلع کا درجہ حاصل ہو چکا ہے- 

سوال 4  –   شکیلہ اختر کے افسانوں کے کل کتنے مجموعے شائع ہوئے؟  ان کے مجموعوں کے نام تحریر کریں- 

جواب  –     شکیلہ اختر کے افسانوں کے کل چھ مجموعے شائع ہو چکے ہیں ان کے نام درپن ,آنکھ مچولی, ڈائن, آگ اور پتھر, لہو کے مول اور آخری سلام ہیں- 

سوال  5 –   شکیلہ اختر نے تعلیم کہاں تک حاصل کی تھی اور ان کے والد کا نام کیا تھا؟ 

جواب  –     شکیلہ اختر نے باضابطہ طور پر کبھی اسکول اور کالج میں نہیں پڑھا تھا انہوں نے اپنے گھر پر ہی تعلیم حاصل کی تھی- ان کے والد کا نام شاہ محمد توحید تھا- 

Next Chapter 4: آخری سبق (Aakhri Sabak)

Bihar Board class 9th Urdu Book Solutions

Bihar Board class 9th Urdu Book Solutions

9th Urdu Darakhshan Part 1 का प्रश्न उत्तर Class 9 Urdu Question Answer

Chapter NoChapter Names
1ہیرو (Hero)
2

پورے چاند کی رات (Pure Chand ki Raat)

3شاید (Shayad)
4آخری سبق (Aakhri Sabak)
5سائنس فکشن (Baad-e-Paima ki Dilruba kahani)
6عبرت اور نصیحت (Ibrat Aur Nasihat)
7تعلیم قدیم و جدید (Taleem Kadeem-o-jadeed)
8مغربی انشائیے (Magribi Inshaiye)
9فلپائن کا سفر (Filipins Ka Safar)
10قدوائی خاندان (Kidwai Khandan)
11میرا ادبی سفر (Mera Adbi Safar)
12مولانا ولایت علی خان (Moulana Vilayat Ali Khan)
13قومی تعلیم (Qoumi Taalim)
14مسدس حالی (Musaddas -e- Haali)
15پرچھایاں (Parchhaiyan)
16یہ ہے میرا ہندوستان (Ye Hai Mera Hindustan)
17آج کا سٹوڈنٹ (Aaj Ka Student)
18نغمے آزادی (Naghma -e- Azadi)
19قصیدہ : ابراہیم ذوق (Kaseeda)
20بیان شہادت حر (Bayan Shahadat -e- Hur)
21رخصت حضرت عبّاس (Rukhsat Hazrat Abbas)
22غزل – فایز دہلوی (Gazal)
23غزل – خواجہ میر درد (Gazal)
24غزل – علامہ اقبال (Gazal)
25 غزل – جمیل مظہری (Gazal)
26غزل – بسمل عظیم آبادی (Gazal)
27گیت – بیکل اتساہی (Geet)
28رباعی – تلوک چند محروم (Rubayee)
29رباعی – طلحہ رضوی برق (Rubayee)
30رباعی – جگت موہن لال رواں (Rubayee)
31قطع – اختر انصاری (kataa)
  
  

बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं के लिए Notes और प्रश्न उत्तर

10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयावर pdf नोट्स डाउनलोड कर सकते हैं। 

Important Links

error: Content is protected !!
Scroll to Top