Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 13: غالب (Ghalib) Question Answer

Table of Contents

Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board

Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu

مکتوب نگاری

سید شاہ کرامت حسین کرامت ہمدانی کے نام  (اسد اللہ خان غالب)
مختصر ترین سوالات
[11:29 am, 19/9/2024] Aftab: [12:47 pm, 19/9/2024] Aftab:

سوال –    غالب کی سن پیدائش کیا ہے؟

جواب –   غالب 1797 میں 27 دسمبر کو پیدا ہوئے تھے

سوال –    غالب کہاں پیدا ہوئے تھے؟

جواب –   غالب آگرہ میں پیدا ہوئے تھے

سوال –    غالب کے خطوط کے کسی ایک مجموعہ کا نام لکھیے

جواب –   غالب کے خطوط کے ایک مجموعہ کا نام “اردوئے معلیٰ” ہے

سوال –    غالب نے کتنے خطوط لکھے ہیں

جواب –   غالب نے اپنے عزیزوں دوستوں اور شاگردوں کو تقریبا نو سو خطوط لکھے ہیں

مختصر سوالات 

سوال –    مکتوب نگاری کے فن سے اپنی واقفیت کا اظہار کیجئے

جواب –   مکتوب نگاری یا خطوط نگاری خیریت اور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیالات کا ایک موثر اور روایتی ذریعہ ہے-دوسرے الفاظ میں کہیں تو خطوط کے ذریعے ایک دوسرے کی خیریت سے واقف ہونا اور خیالات کا تبادلہ کرنا خطوط نگاری یا مکتوب نگاری کہلاتا ہے-خطوط بالکل ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں کیونکہ اس میں لکھنے والا اکثر اپنے دلی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے اور اپنے جذبات کو خطوط کی بیساکھی کے سہارے مخاطب تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے-مکتوب نگار اپنے احوال و کوائف کے ساتھ ساتھ اپنی روایات اپنے معاشرتی اور عصری حسیات تک اس میں مقید کر لیتا ہے جو بعد میں ایک دستاویز کی شکل بن کر محفوظ ہوجاتے ہیں-

سوال –    غالب نے اپنے خطوط میں کن باتوں کا اظہار کیا ہے؟ 

جواب –   غالب کے خطوط سے ہمیں ان کے ذہنی رویہ کی پرکھ ہوتی ہے ساتھ ہی ان کی شخصیت کے کئی پہلو بھی سامنے آتے ہیں-غالب نے اپنے خطوط میں کھل کر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے-آپ نے مکتوب کے ذریعے انہوں نے اردو کو بیش بہا دولت سے نوازا ہے- ان کے مکتوبات میں بے تکلفی اور سادگی سے لبریز ماحول ملتا ہے-غالب کے خطوط بالکل مکالماتی انداز کے ہیں- وہ خود کہتے ہیں کہ میں نے مراسلہ کو مکالمہ بنا دیا ہے-وہ اپنے خطوط میں انتہائی رواں صاف و شفاف اور دلکش زبان کا استعمال کرتے ہیں-لہجے کی تندی اور ظریفانہ رنگ سے ان کے خطوط میں خاص انداز نظر پیدا ہوگیا ہے- 

سوال –    غالب نے اپنے خطوط میں دوستی اور محبت کا اظہار کن لفظوں میں کیا ہے؟ 

جواب –   غالب نے اپنے خطوط میں اپنی دوستی اور محبت کو اس طرح واضح کیا ہے کہ میں کمزور ہوں بیمار ہوں میرا حال کیا پوچھتے ہو-زندہ ہوں بس زندگی ایک حد تک باقی ہے-غزہ کے نام پر بادام کا شیرہ اور گوشت کا پانی-شام میں چند کباب کھا لیتا ہوں-ایسے میں کلام کی اصلاح مشکل کام ہےاور ایسی حالت میں جو کام ہو جاتا ہے وہی غنیمت ہے اور لائیک شکریہ ہے کہ وہ اس کو کسی طرح اصلاح کر ڈالتے ہیں-غالب اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ ان کے دوست کا بھیجا ہوا سو روپیہ مل تو گیا مگر دوستی میں اس کی کوئی ضرورت نہ تھی-اپنے دوست کے شاعرانہ طبیعت کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے سراہتے ہیں اور بری نظر سے بچنے کی دعا بھی دیتے ہیں-

سوال –    غالب کا تعارف مختصر لکھیے

جواب –   مرزا اسد اللہ خان غالب کو اردو ادب کا عظیم شاعر مانا جاتا ہے-ان کی پیدائش 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں ہوئی تھی- غالب بچپن میں یتیم ہوگئے تھے ان کی پرورش ان کے چچا نصراللہ بیگ خان نے کی تھی-انہوں نے مولوی معظم کے مکتب سے ابتدائی تعلیم کی شروعات کی-وہیں سے ان کی شعر گوئی کی ابتدا ہوئی-غالب نے اردو اور فارسی دونوں ہی زبانوں میں لکھا ہے-اپنے ابتدائی دور میں غالب اسد تخلص کرتے تھےپر بعد میں غالب کرنے لگے-غالب نے اپنی تصنیف و تالیف شاعری اور مکتوب کے ذریعے اردو کو بیش بہا دولت سے نوازا ہے-15 فروری 1869 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا-

سوال –    غالب کے خطوط کی زبان پر پانچ سطریں لکھیں

جواب –   غالب کے خطوط کی زبان انتہائی رواں صاف و شفاف اور دلکش ہیں-ایک ایسا شخص جس نے فارسی میں بہترین شاعری کی ہو اپنے عہد میں عمدہ اور بامحاورہ زبان کا استعمال کیا جو آج کے تناظر میں بھی اسی طرح اہم اور کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور ہم ترسیل و ابلاغ کے مرحلے سے آسانی سے گزر جاتے ہیں-ایک انسان جب دوسرے کو اپنی باتیں کرتا ہے تو اس تک پہنچنے کی یہ اولین شرط ہوتی ہے کہ اگلا اس کی زبان کو سمجھ رہا ہے یا نہیں-غالب کو اس میں کمال کا درجہ حاصل ہے-

bihar board 10th urdu question answer

Next Chapter 14: مکاتیب عبدل غفور شہباز (Makatib Abdul Gafur Shahbaz)

Bihar Board class 10th Urdu Book Solutions

Bihar Board class 10th Urdu Book Solutions

10th Urdu Darakhshan Part 2 का प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu Question Answer

Chapter NoChapter Names
1حمد (Hamd)
2بھابھی جان (Bhabhi Jaan)
3فرار (Faraar)
4کٹی ہوئی شاخ (Kati hui Shaakh)
5آشیانہ (Aashiyana)
6عالمی حدّت (Aalimi Hiddat)
7ریا (Riya)
8ادب کی پہچان (Adab Ki Pahchhan)
9ہندوستانی آئین کے معمار (Hindustani Aain Ke Mamaar)
10اردو ڈرامہ نگاری اور آغا حشر (Urdu Dramah Nigari Or Aaga hashr)
11آریہ بھٹ اور تریگنا (Aarya Bhatt Or Taregana)
12فہمیدہ اور حمیدہ کی گفتگو (Fahmida or Hamida Ki Guftagu)
13غالب(Ghalib)
14مکاتیب عبدل غفور شہباز (Makatib Abdul Gafur Shahbaz)
15مکاتیب مہدی افادی (Makatib Mehdi Afaadi)
16بیدی سے انٹرویو   (Bedi Se Interview)
17مناظرے فطرت (Manazire Fitrat)
18انڈیا گیٹ (India Gate)
19ہم نوجواں ہیں (Ham Noujawan Hai)
20بجلی کا کھمبا (Bijli Ka Khambha)
21نظم بہت آسان تھی پہلے (Najm Bahut Aasaan Thi Pahle)
22کھڑا ڈنر (Khada Dinner)
23عارف کی موت پر (Aarif Ki Maut Par)
24زہر عشق (Zahre Ishq)
25گلزار نسیم (Gulzar -e- Naseem)
26جذبہ عشق (Jazbah Ishq)
27

غزل (مبارک عظیم آبادی) (Gazal Mubarak Azimabadi)

28

غزل (احمد فراز) (Gazal Ahmad Faraz)

29

غزل (حسن نعیم) (Gazal Hasan Naeem)

30

غزل ( پروین شاکر) (Gazal Parveen Shakir)

31غزل (عرفان صدیقی) (Gazal Irfan Siddiqui)
32دوہے (Dohe)
33

جمنا کی لہریں اٹھتی ہے (Jamuna Ki Lahre Uthti Hai)

 

Bihar Board class 10th Solutions and Notes pdf Download Link

Bihar Board other Class Notes & Solutions pdf Download

10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयावर pdf नोट्स डाउनलोड कर सकते हैं। 

Other useful Links

error: Content is protected !!
Scroll to Top