Bihar Board Class 9 Urdu Chapter 4: آخری سبق (Aakhri Sabak) Question Answer

Table of Contents

Darakhshan 1 Urdu Book Class 9 Solutions Bihar Board

Darakhshan भाग 1 प्रश्न उत्तर Class 9 Urdu

آخری سبق 

مختصر گفتگو 
[11:29 am, 19/9/2024] Aftab: [12:47 pm, 19/9/2024] Aftab:

سوال 1 –    کہانی آخری سبق کے مصنف کا نام کیا ہے؟ 

جواب –      کہانی آخری سبق کے مصنف کا نام الفانسو دادے ہے- 

سوال 2 –    مصنف کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ 

جواب –      الفانسو دادے 1840 میں فرانس کے ایک شہر نائنس میں پیدا ہوئے تھے-

سوال 3 –    فر نیز کو قواعد کے بعد کون سا سبق ملا تھا؟

جواب –     فر نیز کو قواعد کے بعد خوش خطی کا سبق ملا تھا-

سوال 4 –    موسیوہیمل کون تھے؟

جواب –     موسیوہیمل فر نیز کے استاد تھے- 

سوال 5 –    درج ذیل الفاظ کی جمع بنائے –          حکم  -لفظ-  قدم-  طرف  -سبق 

جواب –                  حکم- احکام

                         لفظ- الفاظ

                         قدم- اقدام 

                        طرف- اطراف 

                        سبق- اسباق

Bihar Board class 9 urdu solutions

تفصیلی گفتگو

سوال 1 –    آخری سبق کے مصنف کے بارے میں چند جملے لکھیے-

جواب –     آخری سبق کے مصنف الفانسو دادے ہیں- الفانسو دادے فرانسیسی ادب کا ایک معتبر نام ہے -یہ افسانہ نگار بھی ہیں اور شاعر بھی- ان کی پیدائش 1840 میں فرانس کے ایک شہر نائنس میں ہوئی- انہوں نے طویل ناول اور مختصر افسانے بھی لکھے ہیں- ان کے نثری کارنامے طویل ہیں- کئی ناول انہوں نے یادگار چھوڑے ہیں جو فرانسیسی ادویات میں قابل قدر سرمایہ ہے -ناولوں کے علاوہ انھوں نے فرانسیسی افسانے بھی بہت لکھے ہیں- 

سوال 2 –    آخری سبق کا خلاصہ لکھیں- 

جواب  –     افسانہ آخری سبق الفانسو دادے کا لکھا ہوا ایک فرانسیسی افسانہ ہے- یہ افسانہ حب الوطنی سے معمور ہے- اس افسانے میں اپنے وطن سے محبت کا جذبہ ابھر کر سامنے آیا ہے- اس افسانے میں فرانس کے ایک چھوٹے سے شہر میں رہنے والے ایک استاد ان کے اسکول اور ایک شاگرد کی کہانی پیش کی گئی ہے- فرنیز نام کا ایک لڑکا جسے پڑھنے لکھنے کا شوق نہیں تھا اچانک اسے ایک دن اسکول میں پتہ چلتا ہے کہ آج اس کا اپنی مادری زبان میں پڑھنے کا آخری دن ہے- فرانس پر جرمنی کا قبضہ ہوجانے کی وجہ سے احکام جاری کر دیے گئے تھے کہ اب سے فرانس میں صرف جرمن زبان میں ہی پڑھایا جائے گا -یہ جان کر اس لڑکے کے دل و دماغ پر ایک بجلی سی گرتی ہے اور اچانک وہی اسکول اور وہی استاد جو کل تک اسے سخت اور بیزار نظر آتے تھے وہ اسے ایسے پرانے دوست نظر آنے لگتے ہیں جن سے دور ہونا اس کے لیے دشوار تھا- وہی لڑکا جسے کل تک پڑھنے میں دل نہیں لگتا تھا آج اسے ایسا لگ رہا تھا جیسے کاش کہ اسے کوئی سب کچھ ایک ہی دن میں سکھا دیتا اور وہ اپنا سبق اپنے استاد کو سنا پاتا- اسے اپنے گزرے دنوں پر افسوس ہوتا ہے کہ کیوں اس نے اپنا وقت بیکار گنوا دیا- اس افسانے کے ذریعے مصنف نے ہمیں وقت اور اپنے مادری زبان  کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کی ہے-

 سوال 3 –   کہانی آخری سبق سے آپ کو کیا نصیحت ملتی ہے؟    

جواب –     کہانی آخری سبق سے ہمیں یہ نصیحت ملتی ہے کہ ہمیں اپنے وطن اور اپنی مادری زبان سے محبت کرنی چاہیے- اگر کوئی غلام قوم اپنی مادری زبان کو اپنے میں زندہ رکھتی ہے تو گویا کہ اس کے قید خانے کی چابی اس کے ہاتھ میں رہتی ہے اس لیے اپنے قومیت کو بچانے کے لئے اپنی مادری زبان کو لکھنا پڑھنا اور سیکھنا نہایت ضروری ہے- 

سوال 4 –    کہانی آخری سبق کا موضوع کیا ہے؟ 

جواب –      کہانی آخری سبق حب الوطنی کے موضوع پر لکھی گئی ایک بہترین کہانی ہے جس میں اپنے وطن سے محبت کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان ان سے محبت کی اہمیت بتائی گئی ہے -اس افسانے میں ایک بہت ہی اہم نصیحت دی گئی ہے کہ  اگر کوئی غلام قوم اپنی مادری زبان کو اپنے میں زندہ رکھتی ہے تو گویا کہ اس کے قید خانے کی چابی اس کے ہاتھ میں رہتی ہے-

Bihar Board class 9 urdu question answer

Next Chapter 5: سائنس فکشن (Baad-e-Paima ki Dilruba kahani)

Bihar Board class 9th Urdu Book Solutions

Bihar Board class 9th Urdu Book Solutions

9th Urdu Darakhshan Part 1 का प्रश्न उत्तर Class 9 Urdu Question Answer

Chapter NoChapter Names
1ہیرو (Hero)
2

پورے چاند کی رات (Pure Chand ki Raat)

3شاید (Shayad)
4آخری سبق (Aakhri Sabak)
5سائنس فکشن (Baad-e-Paima ki Dilruba kahani)
6عبرت اور نصیحت (Ibrat Aur Nasihat)
7تعلیم قدیم و جدید (Taleem Kadeem-o-jadeed)
8مغربی انشائیے (Magribi Inshaiye)
9فلپائن کا سفر (Filipins Ka Safar)
10قدوائی خاندان (Kidwai Khandan)
11میرا ادبی سفر (Mera Adbi Safar)
12مولانا ولایت علی خان (Moulana Vilayat Ali Khan)
13قومی تعلیم (Qoumi Taalim)
14مسدس حالی (Musaddas -e- Haali)
15پرچھایاں (Parchhaiyan)
16یہ ہے میرا ہندوستان (Ye Hai Mera Hindustan)
17آج کا سٹوڈنٹ (Aaj Ka Student)
18نغمے آزادی (Naghma -e- Azadi)
19قصیدہ : ابراہیم ذوق (Kaseeda)
20بیان شہادت حر (Bayan Shahadat -e- Hur)
21رخصت حضرت عبّاس (Rukhsat Hazrat Abbas)
22غزل – فایز دہلوی (Gazal)
23غزل – خواجہ میر درد (Gazal)
24غزل – علامہ اقبال (Gazal)
25 غزل – جمیل مظہری (Gazal)
26غزل – بسمل عظیم آبادی (Gazal)
27گیت – بیکل اتساہی (Geet)
28رباعی – تلوک چند محروم (Rubayee)
29رباعی – طلحہ رضوی برق (Rubayee)
30رباعی – جگت موہن لال رواں (Rubayee)
31قطع – اختر انصاری (kataa)
  
  

बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं के लिए Notes और प्रश्न उत्तर

10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयावर pdf नोट्स डाउनलोड कर सकते हैं। 

Important Links

error: Content is protected !!
Scroll to Top