Bihar Board Class 10 Urdu Chapter 9:ہندوستانی آئین کے معمار (Hindustani Aain Ke Mamaar) Question Answer
Table of Contents
Darakhshan 2 Urdu Book Class 10 Solutions Bihar Board
Darakhshan भाग 2 प्रश्न उत्तर Class 10 Urdu
ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر
مختصر ترین سوالات
سوال – بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب – بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش 14 اپریل 1891 کو مہو, سینٹرل انڈیا میں ہوئی تھی
سوال – بھیم راؤ امبیڈکر کے والدین کا نام لکھیے
جواب – بھیم راؤ امبیڈکر کے والد کا نام رام جی مالوجی سکپال اور والدہ کا نام بھیم بائی تھا
سوال – بھیم راؤ کے والدفوج میں کس عہدے سے سبکدوش ہوئے؟
جواب – بھیم راؤ کے والد جس وقت فوج سے ریٹائر ہوئے اس وقت ان کا عہدہ دوسری گرینڈیرز میں صوبیدار میجرکا تھا-
سوال – بھیم راؤ کی شادی کس عمر میں اور کس سے ہوئی تھی؟
جواب – بھیم راؤ کی سادی چودہ برس کی عمر میں نو برس کی لڑکی راما بائی سےہوئی تھی
سوال – بی اے کرنے کے لئے بھیم راؤ نے کس کالج میں داخلہ لیا؟
جواب – بی اے کرنے کے لئے بھیم راؤ نے الفنسٹن کالج میں داخلہ لیا تھا
سوال – بدھ مذہب میں نروان کا کیا تصور ہے؟
جواب – بدھ مذہب کے ماننے والےکسی کے مر جانے کے واقعے کو نروان کہا کرتے ہیں
مختصر سوالات
سوال – اسکول میں بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ طلباء اور اساتذہ کا سلوک کیسا تھا؟
جواب – اسکول میں بھیم راؤ کے ساتھ ذات پات کا بھید بھاؤ کیا جاتا تھا- صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ اسکول کے اساتذہ بھی انہیں نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے-بھیم راؤ کو اپنے ذات کی وجہ سے بہت بےعزتی سہنی پڑتی تھی-انہیں اسکول میں دوسرے بچوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی-انہیں اسکول کے اندراپنے ساتھ پڑھنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی نفرت اور حقارت اور ان کی بےعزتی بھی سہنی پڑی-
سوال – بھیم راؤ کا خاندان بمبئی جاکر کیوں بس گیا؟
جواب – جب بھیم راؤ کے والد رام جی مالوجی سکپال کی ستارہ والی نوکری ختم ہو گئی تو ان کا پورا خاندان ممبئی جاکر بس گیا-یہیں بھیم راؤ امبیڈکر کے ہائی اسکول کی پڑھائی شروع ہوئی-
سوال – بھیم راؤ کے حصول تعلیم پر پانچ جملے لکھے
جواب – بھیم راؤ امبیڈکر تعلیم کے معاملے میں شروع میں سنجیدہ نہیں تھے -لیکن آگے چل کر جب انہیں تعلیم کی اہمیت کا احساس ہونے لگا تو انہوں نے اپنی تعلیم پر دھیان دینا شروع کیا-شروعاتی تعلیم کے بعد انہوں نے ممبئی کے الفینسٹن ہائی اسکول سے 1908 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا-1912 میں انہوں نے الفنسٹن کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کر لی-اس کے بعد وہ بڑودہ اسٹیٹ کی طرف سے ملنے والے وظیفے پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا چلے گئے اور کولمبیا یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا-انہوں نے معاشیات میں اس یونیورسٹی سے ایم اے پاس کیا- اس کے بعد 1916 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی-1921 میں انہوں نے انگلینڈ میں ایم ایس سی اور 1923 میں ڈی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور بیرسٹری بھی پاس کر لی-
سوال – بھیم راؤ امبیڈکر کی آئینی خدمات کو مختصرا بیان کیجیے
جواب – ہندوستان کی آزادی کے بعد جب ملک کی آئین سازی کا مرحلہ درپیش آیا تو دستور ساز کمیٹی میں بھیم راؤ امبیڈکر کو صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا-ڈاکٹر امبیڈکر نے ہمارے ملک کو وہ دستور دیا جو مذہب، ذات، عقیدہ اور جنس کے امتیاز کو ختم کرتا ہے اور یہ تہیہ کرتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو ایک جیسے موقع فراہم کرے گا-یہ دستور مرد -مرد کے درمیان اور عورت اور مرد کے درمیان مساوات قائم کرتا ہے-اس دستور میں عام لوگوں کو شادی بیاہ، طلاق ،گود لینے، وراثت اور تعلیم کے حقوق دیے گئے ہیں-دوسرے الفاظ میں ہم کہیں تو بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستان کی دستور سازی میں ایک اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے-انہوں نے یہ کوشش کی ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت میں کثیر مذہبی اور کثیر لسانی معاشرے میں برابری پیدا کی جائے-
bihar board 10th urdu question answer
Next Chapter 10: اردو ڈرامہ نگاری اور آغا حشر (Urdu Daramah Nigari Or Aaga hashr)
Bihar Board class 10th Solutions and Notes
- Bihar Board 10th Notes Chemistry (रसायनशास्त्र)
- Bihar Board 10th Notes Biology (जीवविज्ञान)
- Bihar Board 10th Notes Hindi (हिंदी)
- Bihar Board 10th Notes English (अंग्रेजी)
- Bihar Board 10th Notes Urdu (उर्दू)
- Bihar Board 10th Notes History (इतिहास)
- Bihar Board 10th Notes Political Science (राजनीति शास्त्र)
- Bihar Board 10th Notes Geography (भूगोल)
Bihar Board other Class Notes & Solutions
10th क्लास के अलावा बिहार बोर्ड की दूसरी कक्षाओं में पढ़ने वाले छात्र अपने क्लास के अनुसार नीचे दिए गए लिंक से वर्गवार और विषयावर नोट्स पढ़ सकते हैं।